Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو فوری آپریشنل کرنے کی ہدایت

شائع 09 اپريل 2020 05:54am

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو فوری آپریشنل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاونین خصوصی ثانیہ نشتر اور عثمان ڈار نے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو فوری فعال کرنے کے اقدامات بھی شروع کر دیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ضلعی انتظامیہ سے مل کر کورونا ٹائیگرز فورس کو متحرک کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عثمان ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹائیگرز فورس میں 8 لاکھ خواتین اور مرد شامل ہو چکے ہیں، فورس احساس پروگرام کے اسکور کارڈ پر پورا اترنے والے مستحق افراد کی نشاندہی کرے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور انھیں راشن تقسیم کرنے کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔